Pakistan

سہیل آفریدی کی نااہلی کے بعد دوسرا وزیراعلیٰ نہیں بنے گا

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں پارٹی کسی دوسرے رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب نہیں کرے گی، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی مستعفی ہوکر عوام کے درمیان سڑکوں پر ہوں گے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں تمام ارکان اسمبلی ایک ساتھ عوام کے درمیان جائیں گے اور اسمبلی میں رہنے کے بجائے سڑکوں پر احتجاج کریں گے، اور ایسی صورت میں پارٹی کی جانب سے نیا وزیراعلیٰ منتخب بھی نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر خان دونوں کو رواں سال اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں عدالتی کارروائی کا سامنا رہا ہے، جولائی 2026 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ پولیس کے مطابق اس سے قبل ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *