Blog
ایران امریکہ کشیدگی کے باعث ایندھن کی قلت کا خدشہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جمعہ کو معمولی اضافے کے ساتھ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں، جبکہ سرمایہ کار ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں اور عالمی ایندھن کی سپلائی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے بعد 102.60 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 27 سینٹ بڑھ کر 93.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تیل کی قیمتوں میں یہ معمولی اضافہ ایک روز قبل ہونے والی نمایاں تیزی کے بعد سامنے آیا ہے۔ جمعرات کو برینٹ کی قیمت میں 4 ڈالر سے زیادہ اور میں 2 ڈالر سے زائد اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ میں اس وقت تشویش بڑھی جب رپورٹس سامنے آئیں کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز اور 10 ہزار تک مزید فوجی بھیج رہا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب چین کی جانب سے اکتوبر کے لیے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے علاوہ بیشتر مقامات پر تیل کی مصنوعات کی برآمدات روکنے کے فیصلے نے عالمی ایندھن مارکیٹ میں سپلائی کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔