Blog
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کروانے کی تجویز

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کروانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دیا جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو ہوگا۔مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 27 اکتوبر سے 30 التوبر کے درمیان جمع کروائے جا سکیں گے، جس کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔اسی طرح کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لی جا سکے گی۔