Blog
پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس مقابلہ، 2 خطرناک ڈکیت ہلاک

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس مقابلہ کے دوران شدید فائرنگ تبادلہ ہوا، جس میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 2 خطرناک ڈکیت ہلاک جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لنڈی ارباب روڈ پر بنڑھ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں تھانہ بھانہ ماڑی کے ایس ایچ او اجمل حیات پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ناکہ بندی پر موجود تھے۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا،تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عدنان خان ولد گل الرحمان، سکنہ صافی آباد یکہ توت، اور ابوذر ولد شیر عالم، سکنہ اپر دیر کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ موقع سے 2 عدد 30 بور پستول، کارتوس، 2 موبائل فون اور ایک بغیر نمبر پلیٹ 70 سی سی موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق ریکارڈ چیک کرنے پر دونوں ہلاک ملزمان مبینہ طور پر منظم ڈکیت گروہ کے ارکان نکلے، جو خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب اور لاہور میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔