Pakistan

کے پی حکومت کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،معاہدہ نہیں ہوسکا، رانا ثناء اللہ

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے درمیان جاری مذاکرات 13 گھنٹوں کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ناکام ہو گئے محمود خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے ڈٹ گئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مارچ ختم کرنے کا اعلان بانی خود کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کا دوسرا دو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن بانی چیئرمین سے ملاقات کروانے پر رضامندی ظاہر کی جس کے لیے اپوزیشن نے ایک رہنما کا نام بھی دیا ہے۔ذرائع کے مطابق 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان، بانی چیئرمین کی بہنوں کی رہائی پر بھی اتفاق ہوگیا جبکہ یہ بھی طے پایا کہ کے پی حکومت دہشتگردی پر سیاست نہیں کرے گی۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر پر بھی عملدرآمد کروائے جانے کا امکان ہے۔حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آ گیا، ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پوزیشن قائدین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ پہلے بانی سے ملاقات ہو گی پھر کوئی فیصلہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی سے ملاقات کی بغیر کوئی اعلان یا فیصلہ ممکن نہیں، اس بات تک محدود رہیں کہ بانی سے ملاقات ہوگی تو ہی فیصلہ ہوگا اور بانی سے ملاقات کے بعد اس پر حتمی جواب دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی سے ملاقات کیلیے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو بھیجا جائے اور پھر بانی جو بھی فیصلہ کریں ہمیں اُس پر چلنا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *