Pakistan

معاشی پوزیشن بہتر پاکستان کےلئے آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کا سنہری موقع

اسلام آباد: پاکستان 7 ارب ڈالرکے 37 ماہ کے آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے آخری سال میں داخل ہورہا ہے ایسے میں ملک کو ایک اہم معاشی موڑ کاسامنا ہے۔پالیسی سازوں کے سامنے سوال صرف موجودہ پروگرام کی کامیاب تکمیل کانہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ اس کے بعد پاکستان اپنی معیشت کو بار بار آئی ایم ایف پروگراموں کی ضرورت سے کیسے نکالے۔ کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے پاس مسلسل آئی ایم ایف پروگراموں سے نکلنے کاقابلِ اعتبار موقع موجودہے، اگرچہ معیشت اب بھی مکمل طور پر خطرات سے باہر نہیں آئی اور ادائیگیوں کے توازن کے بحران پیداکرنیوالی بنیادی کمزوریاں ختم نہیں ہوئیں، تاہم موجودہ پروگرام کے آخری سال میں پاکستان 2023 کے بحران کے مقابلے میں کہیں مضبوط پوزیشن میں داخل ہواہے، زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہواہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر تقریباً 21۔4 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں سمیت مجموعی مائع ذخائر تقریباً 26۔8 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔مرکزی بینک کے موجودہ ذخائر تقریباً تین ماہ کی درآمدات کیلیے کافی ہیں، جو 2023 کے بحران کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *