Blog
ہنگو میں مسجد کی چھت گرنے سے مزدور دب گئے، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں مسجد کی چھٹ گرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس واقعے میں دو مزدور دب کر شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ہنگو کی الشیراوی مسجد کی تعمیر نو کے کام کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ میں 2 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ریسکیو 1122 نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی شروع کی اور دونوں مزدوروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔