Pakistan

عمران خان کی عدالت میں پیشی کا حکم، ویڈیو لنک کی بھی اجازت

انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *