Blog
تاجروں کا 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں ٹیکسز کیخلاف تاجروں کا احتجاج جاری ہے، اس دوران تاجر برادری نے 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے بند کرنے کا اعلان کر کے ہلچل مچا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں مختلف ٹیکسز کے نفاذ اور ڈویژن کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے احتجاج ایک بار پھر زور پکڑنے لگا۔اس دوران تاجر برادری کی جانب سے 7 اکتوبر کو چکدرہ موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کے اعلان سمیت عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔