Blog
ابھی یا کبھی نہیں اسلام آباد پر چڑھائی قابل قبول نہیں، دہشت گردی پرخاموشی ملک دشمنی ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہاز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی قابل قبول نہیں، دہشت گردی پرخاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہ یہ لوگ لانگ مارچ کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرکے بھیانک یادوں کو تازہ کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملک تباہی کی طرف دوبارہ چلا جائے، پانی سر سے اوپر جاچکا ہے، ابھی یا کبھی نہیں، یہ فیصلے کا وقت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فورسز کے جوانوں اور شہریوں کو دہشت گرد بے دردی سے شہید کررہے ہیں، افواج پاکستان دہشت گردوں کو چن چن کر جہنم رسید کررہی ہیں، افغانستان کو باور کرایا کہ ہم ہمسائے ہیں مگر انکو بات سمجھ نہیں آرہی اور وہ اغیار کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، کے پی حکومت بجائے ان دہشت گردوں کو للکارنے کے بالکل خاموش ہے، وہ دہشت گردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتے، باقی لوگ نشانے پر ہیں مگر انکے جلوس نکلتے ہیں۔