Blog
ضمنی سرخی: پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کمی، ڈیزل مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر کے لیے رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 398 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔