Blog
پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ حقائق آپکو پتہ ہونا چاہیے کچھ چھپنا نہیں چاہتا، یہ ساری باتیں ایک سال قبل میں آپ کو بتا چکا ہوں، میں علم کی بنیاد پر بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہیں گائے گا انکی ہم نسلیں تباہ کردیں گے، ایسی سوچ والے لوگوں کی بھی ہم نسلیں تباہ کردیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیرہ سال میں تباہی دیکھی، یہ ملک یا صوبہ کسی کا باپ نہیں، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ کر جوتے بنائیں گے، پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کہہ رہاہوں کہ نسل تباہ کردیں گے، ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں، مطالبہ ایک ہی تھاکہ دہشتگردی کاصفایاکرناہے، آپ سے کہاتھا کہ خوارجی اورافغانی کو نکالو، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں نکلے کیوں کہ بھوک ہے۔