Pakistan

صحت کارڈ کے خاتمے کی خبر جھوٹی، عوامی منصوبے جاری رہیں گے، ثمر بلور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے خاتمے اور پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بیانات اور نوٹیفکیشن کو ثمر ہارون بلور نے جعلی قرار دے دیا، اور کہا کہ بعض عناصر عوام میں غلط معلومات پھیلا کر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ثمر ہارون بلور کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار سلطان سے منسوب ہیلتھ کارڈ کے خاتمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیان جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوام میں ابہام پیدا کرنا ہے۔ثمر ہارون بلور نے پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو بھی جعلی قرار دیا، اور کہا کہ اس معاملے میں پھیلائی جانے والی معلومات پر یقین کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضروری ہے۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ان کی ترجیح خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف انداز میں کارکردگی دکھانا ہے، ان کے مطابق کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ عوامی مفاد کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہیں غفلت یا بے ضابطگی سامنے آئی تو بلاامتیاز احتساب کیا جائے گا، عوامی خدمت، شفافیت اور جواب دہی کو ترجیح دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *