Blog
نیا کرکٹ کوچ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز نومبر میں ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل عبوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 9 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے شروع ہوگا۔
مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ ہیں۔