Pakistan

موقع ضائع ہونے کا اعتراف پی ٹی آئی کی عمران اور اہل خانہ کیلئے ریلیف لینے کی دوبارہ کوششیں

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے جیل میں قید اپنے بانی عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں دوبارہ تیز کردی ہیں۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے حکام سے رابطہ کرکے عمران خان کی 3؍ بہنوں کی رہائی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی بحالی کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب، پارٹی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا قیادت کے تصادم پر مبنی طرزِ عمل کے باعث سابق وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ پر عائد پابندیوں میں نرمی حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ضائع ہوگیا۔باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے حکومتی حکام سے رابطہ کرکے عمران خان کی 3؍ بہنوں کی رہائی کی درخواست کی ہے جن کی 30؍ روزہ نظر بندی کی مدت ختم ہو چکی ہے، انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی بحالی کی درخواست بھی کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی بشریٰ بی بی کی اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کی بحالی چاہتی ہے جن میں منگل کو ہونے والی ملاقات بھی شامل ہے، یہ کوششیں احتجاجی مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد عمران خان کے اہلِ خانہ تک رسائی کو معمول پر لانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔تبصرے کیلئے رابطہ کرنے پر بیرسٹر گوہر نے اس معاملے پر بات سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس بارے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکتے۔ دریں اثنا، پی ٹی آئی ذرائع نے تسلیم کیا کہ پارٹی حالیہ دنوں میں حکومت کے ساتھ رابطوں کے دوران عمران خان، ان کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کا ایک اہم موقع گنوا بیٹھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *