Pakistan

روس متحرک پاک افغان کشیدگی میں کمی کیلیے ثالثی کی پیشکش کردی

اسلام آباد: روس نے پیر کے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کردی ۔پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی ) میں پاکستان روس تعلقات پر ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک افغان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ماسکو ان کے اختلافات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ خوریف نے کہا کہ پاک افغان سرحد کی مسلسل بندش سے وسطی ایشیا اور روس کے ساتھ پاکستان کا تجارتی رابطہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاک افغان سرحد دوبارہ کھل جائے گی اور اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی کم ہو جائے گی۔روسی سفیر نے انکشاف کیا گزشتہ ہفتے روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسیو کے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان اور افغانستان کی کشیدگی کا معاملہ نمایاں طور پر زیر بحث آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *