Blog
اہم حکمنامہ جاری ایمرجنسی والے اضلاع میں تعیناتیوں اور تبادلوں کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی

پشاور:ایمرجنسی والے نامزد اضلاع میں سرکاری افسران اور ملازمین کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی ہے،جبکہ اس عمل کے لیے ایڈمنسٹریٹر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سفارش بھی ضروری ہوگی۔ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم کو جاری مراسلے میں نامزد اضلاع میں تبادلوں کے لیے مقررہ طریق کار پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے نامزد اضلاع میں تبادلوں کے لیے منظوری طلب کی ہے۔ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کی منظوری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سفارش محکمہ تعلیم کو فراہم کی جائے، جبکہ متعلقہ ایڈمنسٹریٹر کی سفارش بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔مراسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے 15 اکتوبر کو جاری کردہ تبادلے کے حکم نامے کو بھی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔