Pakistan

فیصلہ محفوظ سیاسی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں دلچسپی نہیں رکھتیں، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ عوام یہ سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرانا چاہتا، حالانکہ ان کے بقول سیاسی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ سیاسی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، سماعت کے دوران صوبائی حکومت نے بدامنی، ایمرجنسی، بعض علاقوں میں فوج کی تعیناتی اور گورنر راج کے باعث فوری انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے مزید مہلت مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، مشیر قانون خیبرپختونخوا امیر جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے اور مجوزہ قانونی ترامیم کے لیے مزید مشاورت درکار ہے۔سماعت کے دوران صوبائی مشیر قانون نے بتایا کہ 11 اکتوبر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ بعض علاقوں میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج بھی تعینات ہے۔ان کے مطابق گورنر راج کے باعث صوبائی وزراء بھی موجود نہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اور قانونی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے وقت درکار ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *