Pakistan

تجاوزات مسمار سرکلر روڈ اور کوہاٹی میں تجاوزات مسمار، اگلا ہدف کونسی شاہراہ؟

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کی اہم شاہراہ سرکلر روڈ اور کوہاٹی میں تجاوزات مسمار کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے رات گئے آپریشن کیا، اور بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سرکلر روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں، رات گئے کوہاٹی کے علاقے میں بھی آپریشن کیا گیا، جہاں بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے بیشتر تجاوزات مسمار کی گئیں۔انتظامیہ کے مطابق سرکاری زمینوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی لیے ان کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرکلر روڈ اور کوہاٹی میں تجاوزات سے پاک کرنے کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری جگہ پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *