Pakistan

دہشت گرد ہلاک بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3، فائرنگ تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران سیکورٹی فورسز سے فائرنگ تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بولیدہ کے علاقے مینازمیں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی جانب سے دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی گئی، ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ کے مینازمیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں ان کا تعاقب کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *