Blog
غصے والا طوطا کھانا نہ ملنے پر طوطے نے گھنٹی اٹھا کر پھینک دی

سوشل میڈیا پر ایک طوطے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں مالک کی جانب سے کھانا نہ دینے پر طوطا غصے میں آگیا اور گھنٹی اٹھا کر پھینک دی۔
ویڈیو میں مختلف رنگوں اور نسلوں کے چار طوطے نظر آتے ہیں، جنہیں گھنٹی بجانے پر مالک کھانا دیتا ہے۔ پہلے تین طوطوں نے باری باری گھنٹی بجائی تو انہیں پسندیدہ خوراک مل گئی، تاہم چوتھے طوطے کو کھانا نہ دیا گیا۔
طوطے نے دوسری اور تیسری بار بھی گھنٹی بجائی، لیکن کھانا نہ ملنے پر اس نے غصے سے اپنے پر پھیلا لیے اور گھنٹی اٹھا کر پھینک دی۔ طوطے کا یہ دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔