Pakistan

نیٹ ورک بے نقاب ہزاروں شہریوں کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، 30 سے زائد لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد

پشاور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے شانگلہ میں غیر قانونی لون ایپ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے 30 سے زائد لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا، کال ڈیٹیل ریکارڈز (سی ڈی آرز) اور رابطوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان گوگل پلے اسٹور پر جعلی لون ایپس کے ذریعے شہریوں کو چھوٹے قرضوں کا لالچ دیتے اور موبائل فون کی کانٹیکٹ لسٹ اور گیلری تک رسائی حاصل کرلیتے تھے۔
بعدازاں قرض لینے والے افراد اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب کو مسلسل فون کالز اور پیغامات کے ذریعے ہراساں کرکے بھاری رقوم وصول کی جاتی تھیں۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ برآمد ہونے والے موبائل فونز اور دیگر آلات کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔
ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ نامعلوم لون ایپس انسٹال کرنے اور انہیں موبائل فون کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی دینے سے گریز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *