World

مسک کی پیشگوئی اے آئی اور روبوٹس مستقبل میں ملازمتوں اور مالی ضروریات کا تصور بدل دیں گے ایلون مسک

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور روبوٹکس میں تیز رفتار ترقی کے باعث مستقبل میں پیسوں کی بچت کرنا بے مقصد ہوجائے گا۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ مستقبل میں مشینیں اتنی بڑی تعداد میں اشیا تیار کرنے اور خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گی کہ لوگوں کو اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ان کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی سے ملازمتوں، آمدنی اور بچت کے حوالے سے روایتی تصورات تبدیل ہوجائیں گے اور مستقبل بعید میں پیسوں کی فکر بے معنی ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل جولائی 2026 میں ایک انٹرویو کے دوران بھی ایلون مسک نے کہا تھا کہ 2036 تک اے آئی اور روبوٹس کی غیر معمولی ترقی کے باعث دولت لوگوں کے لیے بے معنی ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ پانچ برسوں میں مصنوعی ذہانت انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اے آئی اور انسان نما روبوٹس مختلف صنعتوں میں انسانی کام انجام دیں گے، جس سے اشیا کی پیداواری لاگت کم اور خدمات عام لوگوں کے لیے زیادہ سستی اور آسانی سے دستیاب ہوسکیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *