World

اجتماعی قبریں امریکی فوج کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی صورت میں اجتماعی تدفین اور لاشوں کی شناخت کے لیے خصوصی تربیت

واشنگٹن: امریکی فوج نے ممکنہ بڑی جنگ میں بھاری جانی نقصان سے نمٹنے کے لیے اجتماعی قبریں کھودنے اور ہلاک فوجیوں کی عارضی تدفین کی تربیت شروع کردی۔
امریکی فوج کے مطابق یہ مشق تقریباً سات دہائیوں بعد اس نوعیت کی بڑی تیاریوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد جنگ کے دوران بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت کی صورت میں لاشوں کو محفوظ رکھنے اور شناخت کے بعد اہل خانہ کے حوالے کرنے کے طریقہ کار کو جانچنا ہے
یہ مشق آپریشن ڈریگن کوویننٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت کی گئی، جس میں فوجی انجینئرز نے بھاری بلڈوزروں کی مدد سے اجتماعی تدفین کے لیے خندقیں تیار کیں۔ ان میں فرضی انسانی باقیات رکھ کر مٹی ڈالنے کے بعد ان کی حالت کا جائزہ لیا گیا۔
مشق کے دوران باقیات دوبارہ نکال کر یہ بھی جانچا گیا کہ فرانزک ماہرین مستقبل میں انہیں شناخت کے لیے کس طرح محفوظ طریقے سے حاصل کرسکتے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق ایک عارضی تدفینی پلاٹ میں پانچ متوازی خندقیں بنائی جاسکتی ہیں، جن میں مجموعی طور پر تقریباً 100 لاشیں رکھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
فوجی حکام کے تخمینے کے مطابق مناسب مشینری اور مسلسل کام کی صورت میں ایک انجینئر کمپنی 24 گھنٹوں میں تقریباً 2,400 انسانی باقیات کی تدفین کے لیے خندقیں تیار اور بند کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *