Blog
اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ نوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر عدل وسیم فائرنگ سے زخمی ، ہسپتال منتقل

نوشہرہ: جلوزئی تھانے کی حدود میں پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر عدل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عدل وسیم کا تعلق صالح خانہ سے ہے اور وہ آج اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں عدل وسیم زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر پشاور منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں