Blog
منکی پاکس کا حملہ خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 19 سے متجاوز

پشاور: خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں لیبارٹری سے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 5 بتائی گئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں منکی پاکس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی لیبارٹری کنفرم کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی منکی پاکس کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق اس وقت صوبے میں منکی پاکس کے 5 فعال کیسز موجود ہیں۔تاہم فراہم کردہ رپورٹ میں متاثرہ افراد کے اضلاع، صحت کی موجودہ صورتحال اور دیگر تفصیلات بیان نہیں کی گئیں