Blog
سکول خالی کرنے کا حکم خستہ حال سکولوں سے طلبہ کی فوری منتقلی کا حکم

پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی سکولوں کی عمارتوں اور ان کے حصوں سے طلبہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں میں زیرتعلیم طلبہ کو فوری طور پر محفوظ کلاس رومز میں منتقل کیا جائے۔مراسلے کے مطابق طلبہ کو اسی سکول کی محفوظ عمارت یا قریبی سرکاری سکول میں منتقل کیا جائے، اگر سرکاری سکول دستیاب نہ ہو تو طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے کرائے کی عمارت استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے صرف غیر محفوظ حصے اور کمرے خالی کروا کر سیل کیے جائیں گے، جبکہ پوری عمارت کو خالی کرانا ضروری نہیں ہوگا۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ خطرناک قرار دی گئی سکولوں کی عمارتوں اور ان کے حصوں کی نشاندہی محکمہ مواصلات و تعمیرات اور تکنیکی ماہرین نے کی ہے۔محکمہ تعلیم نے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کی تعلیم کا سلسلہ متاثر ہونے سے بچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں