Pakistan

سلنڈر دھماکہ گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

لاہور کے علاقے گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا بیکری کے کارخانے کی پہلی منزل پر ہوا جہاں واقعے کے وقت 40 سے زائد افراد موجود تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *