وکٹ کے بعد نامناسب جشن، جہانداد خان پر جرمانہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان نے راولپنڈیز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی۔
میچ ریفری نے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑی جہانداد خان نے سعد مسعود کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!