Blog
میر رضا کیس: ڈاکٹر اسامہ عہدے سے برطرف پہلے پوسٹ مارٹم میں مبینہ سنگین خامیوں پر کارروائی

ڈاکٹر اسامہ شیخ کو انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت کردی گئی، حکام کے مطابق ڈاکٹر اسامہ نے پوسٹ مارٹم میں سنگین غلطیاں کیں۔
میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرلی گئی، تحقیقاتی ٹیم کو موبائل ٹاور ز پہاڑیوں پر لگے ہونےکے باعث جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفتیشی ذرائع کاکہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں جس کے باعث بہت زیادہ نمبر ز سامنے آرہے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے اطراف میں 500 میٹر کے علاقے کی بھی تلاشی کی گئی، مختلف شواہد اکٹھے کیے گئے۔
نئی کمیٹی نے مقتول کی اسمارٹ واچ کی تفصیلات حاصل کرلیں جبکہ ڈیٹاحاصل کرنے کی کوشش جاری ہیں۔