Sports

بابر اعظم کی دو سال بعد ٹاپ 10 میں شاندار واپسی ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی، عبداللہ شفیق اور ساجد خان کی رینکنگ میں بھی بہتری

کے 3 بڑے کھلاڑیوں کو تازہ ترین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی کی صورت میں مل گیا ہے، ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تقریبا 2 سال بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے جب کہ قومی بیٹر عبداللہ شفیق اور ساجد خان نے بھی ترقی حاصل کی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے تازہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر بیرون ملک ٹیسٹ کامیابی کے 3 سال سے زائد عرصے کے انتظار کا خاتمہ کیا اور اس کامیابی میں کپتان بابر اعظم جب کہ ٹیم میں واپس آنے والے بلے باز عبداللہ شفیق اور اسپنر ساجد خان نے اہم کردار ادا کیا۔
بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ دوسری اننگز میں ناقابل شکست 24 رنز بنا کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم 5 درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم ستمبر 2024 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ بلے بازوں کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *