سینئر بیوروکریٹ آصف شہاب کی اچانک وفات ,حلقوں میں افسوس کی لہر

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں صوابی سے تعلق رکھنے والے سینئر بیوروکریٹ آصف شہاب انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف شہاب کی طبیعت اچانک اس وقت بگڑ گئی جب وہ کمپلیکس میں موجود تھے اور سکواش کھیل رہے تھے۔ حالت غیر ہونے پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آصف شہاب خیبرپختونخوا حکومت کے گریڈ 19 کے سینئر افسرتھے اور سرکاری شعبے میں اہم خدمات انجام دے چکے تھے۔ وہ خیبرپختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ (KPHCIP)سے بھی وابستہ رہے اور ایجوکیشن پروجیکٹ کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹرکے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
آصف شہاب کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی انتظامی، سرکاری اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھی افسران، دوستوں اور عزیز و اقارب نے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرحوم کو ایک قابل، ذمہ دار اور مخلص افسر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔
آصف شہاب کا تعلق ضلع صوابی سے تھا، جہاں ان کے انتقال کی خبر پر بھی سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔ مختلف حلقوں کی جانب سے ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *