ہم چیمپئن بن گئے، محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، بابر اعظم کا دل جیت لینے والا بیان
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل کا فائنل جتنے کے بعد پیغام میں کہا الحمدللہ ہم چیمپئن بن گئے، محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔
بابراعظم نےکا ایکس پر پیغام میں کہامیں کبھی بال پکر تھا،باؤنڈری پر کھڑا ایسےخواب دیکھتا تھا،اگر آج کوئی بال بوائے بیٹ اٹھائے، تو یہی اصل جیت ہے،خاندان، زلمی مینجمنٹ ، دوستوں، ہر لمحے ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔
اس سے قبل فائنل جیتنے کےبعد بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا اللہ کا شکرہےٹرافی جیتے ہیں کافی دیرسے انتظار تھا،بیٹنگ میں مجھےخود سے جو توقعات تھیں وہ ڈلیورنہیں کرسکا،اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرنےکی کوشش کی ہے،فیملی اوردوستوں نےبہت سپورٹ کیا،الحمداللہ پرفارمنس اچھی رہی، ٹورنامنٹ بھی اچھا گیا،ظہیرعباس جب بھی ملے ہیں مجھےحوصلہ دیا،کراچی کی پچز بہت اچھی رہی وہاں رنز زیادہ بن رہے تھے،ماں باپ کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں،کوچنگ اسٹاف کا مقصد ہی ٹیم کو چلانا ہوتا ہے،جتنےبھی غیرملکی کھلاڑی اور کوچز ہیں سب نے انجوائےکیا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!