Pakistan

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا—آئی جی خیبرپختونخوا کا بنوں میں سخت مؤقف

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ضلع بنوں کا دورہ کیا اور پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پی نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بنوں میں وسیع پیمانے پر کارروائیوں اور تمام تھانوں و چوکیات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کو جدید سہولیات اور اسلحہ فراہم کیا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *