Blog
انڈر 18 ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں عثمان نے، دوسرا گول 11ویں منٹ میں عدیل نے جبکہ تیسرا گول 56ویں منٹ میں یاسین نے اسکور کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کے خلاف 31 مئی کو جبکہ تیسرا میچ بنگلادیش کے خلاف 3 جون کو کھیلے گا۔
دونوں میچز دوپہر 3 بجے کھیلے جائیں گے۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 29 مئی سے 6 جون تک جاری رہے گا۔