Latest

ایرانی حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

کویتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات گئے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے روکے۔کویتی وزارت دفاع کے مطابق میزائلوں اور ڈرون کو کامیابی سے فضا میں تباہ کردیا گیا، سنے گئے زوردار دھماکے دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب سے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایرانی حملےمیں ائیرپورٹ پر متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں کو اگلے نوٹس تک معطل اور دیگر ائیرپورٹس کی جانب موڑا جارہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *