ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں، پاکستان

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنیکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔انھوں نے 29 مئی کو اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ روبیو کی ملاقات سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں کی واضح انداز میں تردید کی ہے۔انہوں نے کہا ایسی رپورٹ بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پرمبنی ہے۔کسی بھی ملک کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کے پانی سے متعلق ممکنہ اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے پانی روکنے یا اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کے پاس جواب کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان اپنی آبی اور غذائی سلامتی کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔بریفنگ کے دوران ترجمان نے ابراہیمی معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو بھی دہرایا اور کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دس پاکستانی شہری اب بھی صومالی قزاقوں کے قبضے میں ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *