گلگت بلتستان، ن لیگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق

ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک بندوق پر کنٹرول نہ ہونے سے ریلی میں شریک لوگ زخمی ہو گئے گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ن لیگ کی ریلی میں ایک شخص کی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک بندوق پر کنٹرول نہ ہونے سے ریلی میں شریک لوگ زخمی ہو گئے۔رائع نے کہا کہ گولیاں لگنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا۔جی بی اے 18 میں آئی پی پی سے سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبرگ خان اور ن لیگ کے ملک کفایت اللہ مد مقابل ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *