کیا دیوداس میں “سلسلہ” کی جھلک چھپی تھی؟ دلچسپ انکشاف
دیوداس کا وہ یادگار سین جس نے بالی ووڈ میں آج بھی بحث چھیڑ رکھی ہے
2002 کی سپرہٹ فلم دیوداس میں پارو اور چندر مکھی کا آمنے سامنے آنے والا سین آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
یہ صرف ایک ملاقات نہیں تھی
بلکہ دو مختلف دنیاوں کا ٹکراؤ تھا ایک طرف پارو کا غرور اور تکبر، اور دوسری طرف چندر مکھی کی عاجزی اور محبت۔
حال ہی میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اس مشہور سین پر بات کرتے ہوئے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ ان کے مطابق اس سین کا ایک خاص فریم دیکھ کر انہیں فوراً یش چوپڑا کی کلاسک فلم “سلسلہ” یاد آگئی، جہاں ریکھا اور جیا بچن ایک ہی فریم میں آمنے سامنے نظر آئیں تھیں۔
مادھوری کے مطابق یہ فریمنگ جان بوجھ کر اتنی طاقتور رکھی گئی تھی کہ جذبات لفظوں سے زیادہ بولیں۔
دوسری جانب، مادھوری نے ایک پرانی افواہ کو بھی واضح طور پر مسترد کیا کہ وہ “ڈولا رے ڈولا” کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ بات حقیقت کے بالکل برعکس ہے، کیونکہ ان کا بیٹا 2003 میں پیدا ہوا تھا جبکہ فلم 2002 میں ریلیز ہوئی۔
فلم دیوداس آج بھی اپنے شاندار مناظر، موسیقی اور جذباتی کہانی کی وجہ سے بالی ووڈ کی کلاسک فلموں میں شمار ہوتی ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!