Sports

ہمیشہ کہا کہ میرے ہاتھ نہ باندھے جائیں: یونس خان کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی: سابق کپتان

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا کہ مجھے رول دیں تو کام کرنےکا پورا موقع دیں، میرے ہاتھ نہ باندھے جائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی چیئرمینز سے بات چی ہوئی، بہت سنتا ہوں کہ یونس خان کو پاور چاہیے، میں نے پاور لیکر کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمینز پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے کہ مجھے رول دیں تو کام کرنےکا پورا موقع دیں، ہاتھ نہ باندھے جائیں، جو بھی رول دیں مجھے ٹیم بنانے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاور یا پیکج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے، اگر پیکج کیلئے بات کروں گا تو ٹیم میں جو سب سے کمزور پوزیشن پر ہو گا اس کے پیکج کیلئے بات کروں گا۔یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے، اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی، 2003 ورلڈکپ کے بعد بھی سینئر کھلاڑیوں کے جانے پر ہم نے ذمہ داری اٹھائی تھی، اگر کھلاڑی بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *