Blog
سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور کرکٹر یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ یونس خان کو ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمےداری دیے جانے کا امکان ہے، محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمے داری دی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان ہے، سرفراز احمد پاکستان شاہین ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں گے