Blog
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرخزانہ محمد اور نگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے۔وزیرخزانہ نے کہا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبس (slabs) کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا اس سلسلے میں جو تنخواہ دار بائیس (22) سے بتیس (32) لاکھ روپے کے درمیان سالانہ کماتے ہیں، ان کے ٹیکس کی شرح (23) فیصد سے کم کر کے (20) فیصد کرنے کی تجویز ہے، بتیس (32) سے اکتالیس (41) لاکھ روپے کے درمیان آمدن والے تنخواہ داروں کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔وزیرخزانہ نےبجٹ تقریر میں کہا کہ اکتالیس (41) سے چھپن (56) لاکھ روپے آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کی تجویز ہے، اسی طرح چھپن (56) لاکھ سے ستر (70) لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے