لکی مروت،سکول میں دھماکہ، عمارت کو جزوی نقصان
ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے تھانہ شہباز خیل کے علاقے شیری خیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول پر دھماکہ کیا گیا ہے، جس سے سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تھانہ شہبازخیل کے علاقے شیری خیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول کو نشانہ بنایا گیا، جہاں دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت سکول خالی تھا جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی صورتحال کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔سکول پر دھماکہ کے حوالے سے جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت کے کچھ حصے متاثر ہوئے تاہم مکمل نقصان کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!