وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا دعویٰ، امریکا اور ایران ڈیل کے قریب

وزیراعظم شہبازشریف کی جنیوا جانے سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق پاکستان اور سوئس حکام کے درمیان یہ ٹیلی فونک رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اطلاعات سامنے آئی کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی دستخطی تقریب اتوار کے روز جنیوا میں منعقد ہو سکتی ہے۔
ترک خبر ایجنسی نے امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو امریکی فضائیہ کے چار سی-17 ٹرانسپورٹ طیارے یورپ روانہ ہوئے تھے، جو ممکنہ طور پر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کے جنیوا کے دورے کے لیے درکار سامان لے جا رہے تھے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان متوقع معاہدے پر دستخط کیے جا سکتے ہیں۔
تاہم ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز جنیوا میں امریکا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جانے کا دعویٰ بالکل جھوٹ ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *