Pakistan

خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز، اپوزیشن کا احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان شدید نعرے بازی اور احتجاج دیکھنے میں آیا۔بجٹ تقریر شروع ہونے سے قبل اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر وزیراعلی سہیل آفریدی کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔بعد ازاں اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر واپس چلے گئے جس کے بعد وزیراعلی سہیل آفریدی نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا، تاہم کچھ دیر بعد خواتین اپوزیشن ارکان ایک بار پھر اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئیں اور احتجاج شروع کردیا۔اس دوران حکومتی ارکان نے بھی نعرے بازی کی جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی بڑھ گئی اور بجٹ تقریر ایک مرتبہ پھر روکنا پڑی۔اسمبلی ذرائع کے مطابق خواتین اپوزیشن ارکان کو وزیراعلی کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا، جبکہ ایوان میں صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *