اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے،منشیات کا معاملہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بڑی حد تک صوبائی دائرہ اختیار میں آچکا، صوبوں کو انسداد منشیات فورسز کے قیام کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کھوسہ صاحب کا کہنا ہےکہ کراچی کی پنکی دندناتی پھر رہی ہے، ایوان میں واضح کردوں پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اجازت سے 500 مزید جوانوں کو انسداد منشیات فورس میں بھرتی کیا جائےگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ صوبوں کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے، دہشت گردی کے 95 فیصد واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعات میں 783 شہری شہید اور 1767 زخمی ہوئے۔
جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے، طلال چوہدری
23
Jun