وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی گئی، جبکہ اس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔
میڈیا زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری مؤخر ہونے کی بنیادی وجہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ناگزیر مصروفیات ہیں، کیونکہ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
ذرائعکے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یکم جولائی کو گلگت بلتستان میں تقریب حلف برادری میں شرکت کرنا تھی، امجد حسین کی تقریب حلف برداری کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔
گلگت بلتستان کی کابینہ مختصر رکھی جائے گی، اس حوالے پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ کابینہ 12 وزرا اور دو معاونین خصوصی پر مشتمل ہوگی، اس کی تشکیل دو مرحلوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جنرل سیٹوں پر کامیاب ارکان پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کابینہ میں شامل ہوں گے، جبکہ معاونین دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے، استحکام پاکستان پارٹی کو پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا، ٹیکنو کریٹ اور مخصوص نشست والی ایم ایل ایز کی شمولیت محدود ہوگی۔
گلگت بلتستان میں سیاسی پیش رفت، حلف برداری اچانک ملتوی
29
Jun