Blog
امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 13ویں رات بھی حملے امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ایران کی عسکری تنصیبات اور مواصلاتی نظام کو کمزور کرنے کے لیے کی گئیں

امریکی فوج نے ایران پر مسلسل 13ویں رات حملے مکمل کرلیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل 13ویں رات فضائی حملے کامیابی سے مکمل کیے، حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام کے مطابق کے یہ حملے اس لیےکیے گئے تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری ملاحوں اور تجارتی جہازوں کو ایران سے لاحق خطرات کو مزید کم کیا جا سکے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی حالیہ کارروائیوں کے باوجود آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے اور امریکی فوج کی معاونت سے تجارتی جہاز معمول کے مطابق اس راستے سے گزر رہے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔