Pakistan

شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی تیاری راولپنڈی میں 35 کارکن اڈیالہ جیل منتقل، 155 کی نظربندی کے احکامات

راولپنڈی: شمالی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی، 155 سرگرم کارکنوں کی 30 روزہ نظربندی کے احکامات جاری کردیئے گئے جبکہ مزید 118 رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے فہرست تیار کرلی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق 155 سرگرم کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے 35 سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید گرفتاریوں کے لیے تیار کی گئی فہرست میں سرگرم رہنماؤں، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے بعض رہنما روپوش ہوگئے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مزید کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *