Pakistan

پاکستان کی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی مذمت دفتر خارجہ نے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پائپ لائن کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا، جبکہ حملوں کے نتیجے میں شہری بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ڈرون حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایسے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *